ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / جیکاوائرس کی وجہ سے باہرہونے والی پہلی خاتون گولفر

جیکاوائرس کی وجہ سے باہرہونے والی پہلی خاتون گولفر

Thu, 30 Jun 2016 22:40:59    S.O. News Service

لاس اینجلس،30جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جنوبی افریقہ کی لی این پیس ریو اولمپکس سے باہر ہونے والی پہلی خاتون گولفر بن گئی، انہوں نے کہا کہ وہ جیکا وائرس کی منتقلی کے خوف سے برازیل میں نہیں کھیلیں گی۔جنوبی افریقہ کی سب سے ا علی درجہ بندی کی خاتون گولفر این نے کہا کہ میں وہاں کھیلنے کے لیے بے چین تھی لیکن حالیہ مہینوں میں میری ٹیم جیکا وائرس کے سلسلے میں وہاں کے حالات کا اندازہ کر رہی ہے اور وہاں سے جتنی ممکن ہو معلومات جمع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔عالمی درجہ بندی میں 38ویں مقام پر قابض این نے کہاکہ سارے اختیارات کو دیکھنے اور اپنے خاندان اور ٹیم سے بات چیت کرنے کے بعد میں نے جیکا وائرس سے متعلقہ صحت کے خدشات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا کہ میں ان میں حصہ نہیں لوں گی۔


Share: